جی ایچ ایم سی حدود میں پٹنا پرگتی کے کاموں کی انجام دہی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کے دس روزہ پٹنا پرگتی پروگرام کے حصہ کے طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے سلسلہ وار کام شروع کئے گئے جو شہر میں صاف صفائی ، متعدی اور موسمی امراض کے تدارک ، سیلاب سے محفوظ رکھنے تعمیراتی کام اور اس کے حدود میں گرینری کو فروغ دینے سے متعلق ہیں ۔ پٹنا پرگتی پروگرام کے سلسلہ میں ، جس کا یکم جولائی کو آغاز ہوا ، عوامی اور مذہبی مقامات سے 28 ہزار ٹن کچہرے اور 15,600 ٹن ملبہ کو صاف کیا گیا ۔ سرسبز و شادابی میں اضافہ کے لیے 1.2 لاکھ سے زائد پودوں کی شجرکاری کی گئی اور 9.2 لاکھ گھروں میں لگائے جانے والے پودے تقسیم کئے گئے ۔ اس دوران نشیبی علاقوں میں نالوں کی صفائی اور تعمیراتی کام بھی کئے گئے تاکہ بارش میں پانی جمع نہ ہونے پائے ۔ مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لیے 9.9 لاکھ مکانات میں اینٹی لاروا آپریشنس کئے گئے ۔۔