جی ایچ ایم سی حدود میں 55 نئے بارس کو لائسنس

   

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 55 نئے بارس کے قیام کا لائسنس دیا گیا ہے ۔ لائسنس کی جمعہ کو اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ جن افراد کو لائسنس دیا گیا ہے ان میں کئی تاجر اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں قرعہ اندازی کی گئی تھی ۔ جملہ 1,338 درخواستوں میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 55 افراد کو لائسنس کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ یہ بارش رنگا ریڈی اور میدک میں بھی قائم ہونگے ۔ واضح رہے کہ پہلے اضلاع میں باروں کے قیام کیلئے لائسنس کی اجرائی عمل میں لائی گئی تھی ۔