جی ایچ ایم سی حدود کے سرکاری وخانگی اسکولس کیلئے آج اور کل آدھے دن تعطیل کا اعلان

   

حیدرآباد۔12؍اگست ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں انتہائی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 13 اور 14 اگست کو اضلاع ہنمکنڈہ‘ جنگاوں‘محبوب آباد‘ورنگل اور یادادری کے تمام سرکاری وخانگی اسکولس کیلئے2دن مکمل تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ جی ایچ ایم سی حدود کے سرکاری و خانگی اسکولس کو آدھے دن کی چھٹی رہے گی جو صرف مارننگ شفٹ میں کام کریں گے ۔