حیدرآباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے شمس آباد زونل کمشنر کی حیثیت سے آر ڈی او چیوڑلہ کے چندراکلا کو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ شمس آباد زونل کمشنر کی حیثیت سے چندرا کلا نے جمعہ کو جائزہ حاصل کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ چندراکلا جو چیوڑلہ آر ڈی او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، یہاں کے حالات سے بھی واقف ہیں۔ (ش)
