جی ایچ ایم سی میں بدعنوان عہدیدار معطل4 کروڑ روپئے واپس طلب کرنے کے احکامات

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کے مارکٹس میں موجود کامپلکس سے کرایہ وصول کرتے ہوئے بے قاعدگیوں میں ملوث رہنے والے عہدیدار یوگویند راج کو اعلیٰ عہدیداروں نے فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا اور 4 کروڑ روپئے وصول کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ سکندرآباد زون کے بیگم پیٹ سرکل میں خدمات انجام دینے والا یہ عہدیدار ایک یا دو سال نہیں بلکہ 13 سال سے مارکٹس اور کامپلکس سے کرایہ وصول کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی کے کھاتے میں رقم جمع نہیں کیا ہے ۔ حال ہی میں یہ بات منظر عام پر آئی جس پر اعلیٰ عہدیداروں نے تحقیقات کرائی ۔ جس میں پتہ چلا ہے کہ چیکس کی شکل میں دئیے گئے کرایہ کو اس عہدیدار نے بلدیہ کے اکاونٹس میں جمع کرایا ۔ نقدی میں ملنے والے کرایہ کو خود استعمال کرلیا ۔ تحقیقاتی رپورٹ وصول ہونے کے بعد کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے رینٹ کلکٹر گویند راج کو معطل کردیا اور ان سے 4 کروڑ روپئے واپس طلب کرنے کے احکامات جاری کئیے ۔۔ ن