جی ایچ ایم سی میں 63 کنٹینمنٹ زونس کا قیام صرف کاغذ پر

   

حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 63 کنٹینمنٹ زونس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے احکام جاری کئے اور کونسے زون میں کتنے کنٹینمنٹ زونس ہیںاس کی بھی تفصیلات پیش کی گئی ۔ مگر یہ احکامات صرف کاغذوتک محدود ہیں ۔ زمینی سطح پر حالت بالکل برعکس ہے کسی بھی علاقہ میں ابھی تک کوئی کنٹینمنٹ زون قائم نہیں کیا گیا ۔ جن علاقوں میں کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا گیا وہاں تحدیدات عائد نہیں کئے گئے جب عوام سے بات کی گئی تو انہوں نے کنٹینمنٹ زونس سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کہیں بھی کنٹینمنٹ زونس نظر نہیں آرہے ہیں ۔ میڈیا میں ایسی اطلاعات ہیں مگر حقیقت میں کوئی کنٹینمنٹ زونس نہیں ہیں ۔ متعلقہ حکام سے رابطہ پیدا کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ زونس قائم کرنے رائے حاصل کی گئی ہے ۔