حیدرآباد 20 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے آج بتایا کہ میونسپل بانڈز کے ذریعہ 100 کروڑ روپئے حاصل کئے گئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس منصوبہ کے تحت 300 کروڑ روپئے مجتمع کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ بلدیہ کی جانب سے مزید 200 کروڑ روپئے بانڈز کی اجرائی کے ذریعہ حاصل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ بلدیہ نے آج بی ایس ای الیکٹرانک بڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ 100 کروڑ روپئے مجتمع کئے ہیںاور یہاں جی ایچ ایم سی کو اچھا رد عمل حاصل ہوا ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ جی ایچ ایم سی نے پہلے دو موقعوں پر ایسی کوششوں کے ذریعہ 395 کروڑ روپئے مجتمع کئے ہیں۔
تحفظات کے خلاف بھاگوت کے بیان پر تنقید : پونم پربھاکر
حیدرآباد 20 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر پونم پربھاکر نے ملک میں تحفظات کے خلاف آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خود وزیر اعظم اپنے آپ کو بی سی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم بنے ہیں۔