جی ایچ ایم سی کی جانب سے اسکولس میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

   

حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی کی جانب سے آج اتوار کو شہر میں تعلیمی اداروں میں صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ۔ شہر میں کئی سرکاری اسکولس میںسوڈیم ہائپوکلورائیٹ کا چھڑکاؤ کیا گیا اور کچھ خانگی اسکولس کے انتظامیہ کی درخواست پر وہاں بھی جی ایچ ایم سی عملہ نے یہ کام کیا ۔ آج چندا نگر ‘ گجولارامارم اور اپل کے علاقوں میں یہ مہم چلائی گئی ۔ اس دوران ہر اتوار کو 10 بجے دس منٹ پروگرام بھی شہر کے مختلف علاقوں میںمنعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر عوام کو صفائی کی اہمیت سے واقف کروایا گیا اور بلدی عہدیداروں نے عوام کو ڈینگو اور ملیریا کے منفی اثرات سے بھی واقف کروایا ۔ عوام کو بتایا گیا کہ متعدی اور دیگر امراض کے پھیلنے سے روکنے کیلئے کس طرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان مقامات اور مکانات کی نشاندہی پر زور دیا گیا جہاں مچھروں کی افزائش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ٹہرے ہوئے پانی کی نکاسی پر خاص توجہ دیں۔