جی ایچ ایم سی کے 11 نومبر کو انتخابات ہونے کی تردید

,

   

انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا اختیار ، چند میڈیا ہاوزس کی غلط رپورٹنگ : کے ٹی آر
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے 11 نومبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات ہونے کی ان کی جانب سے چند اخبارات میں خبر شائع ہونے کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کل جماعتی قائدین سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتہ کے بعد کبھی بھی انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے پارٹی کے تمام قائدین کو تیار رہنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کی غلط رپورٹنگ ہوئی ہے ۔ انتخابی شیڈول کی اجرائی و انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ لیکن چند میڈیا ہاوزس نے اس کو غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ایک ٹیوٹ کیا ہے اور کہا کہ چند میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے عوام میں غلط پیغام پہونچا ہے جب کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے ۔ بلکہ انہوں نے پارٹی کے سروے اور انتخابات کی تیاریوں ، پینے کے پانی کے مسئلہ کی یکسوئی ، ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیرات اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسٹیڈیمس کی تعمیرات ، دھرانی پورٹل ایپ کے علاوہ دوسرے امور پر پارٹی قائدین کو مشورے اور تجاویز پیش کی تھی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ اپنے حدود میں جو رہیں گے اسی پر بات کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کرنے کی انہوں نے کبھی کوشش نہیں کی ۔۔