جی ایچ ایم سی کے 300 وارڈس میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے نو تشکیل شدہ 300 وارڈس میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جس میں فضلہ اور کوڑا کرکٹ کے خطرے سے دوچار مقامات کو بہٹانے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ 29 دسمبر سے 31 جنوری کے درمیان جی ایچ ایم سی کا عملہ فٹ اوور بریج ، فلائی اوور ، سڑکوں ، ڈیوائیڈرس اور میڈین ، جھیلوں ، نالوں ، پارکوں اور پاتھوں کی صفائی کا کام کرے گا ۔ صفائی مہم تعمیراتی اور مسمار کرنے والے مقامات پر فضلہ کو بھی نشانہ بنائے گی ۔ سبز فضلہ کے انتظام پر توجہ مرکوز کرے گی اور جی وی پیز کو خوبصورت سیلفی پوائنٹس میں تبدیل کرے گی ۔ صفائی سے متعلق آگاہی ، ای ویسٹ اور دوبارہ استعمال کے قابل اشیاء کو جمع کرنے کی مہم ، کچرے کو الگ کرنے اور اسکولوں میں کمپوسٹنگ کو بھی فروغ دیا جائے گا ۔ عوام کو کوڑا کرکٹ پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ پر جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔ غیر دعویدار یا لاوارث اسکراپ کی گاڑیوں کو ہٹا دیا جائے گا اور خستہ حال عوامی بیت الخلاء کو بھی مہم کے ایک حصے کے طور پر دوبارہ بنایا جائے گا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ وارڈ سطح پر رپورٹس جیوٹنگ شدہ فوٹو دستاویزات کے ساتھ دیں ۔۔ ش