جی بی ایس نے سائبرحملے کے بعد ایک کروڑڈالرسے زیادہ تاوان ادا کیا

   

واشنگٹن : دنیا کی سب سے بڑی گوشت فراہم کرنے والی برازیل کی جے بی ایس کمپنی نے سائبرحملے کے بعد 1.1 ڈالرکروڑ کا تاوان ادا کیا ہے ۔ جے بی ایس نے چہارشنبہ کے روز یہ اطلاع دی۔ کمپنی نے بتایا کہ جے بی ایس امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کریمینل ہیکنگ کے بعد بطور تاوان 1.1 کروڑ ڈالر ادا کیے تھے ۔ ادائیگی کے وقت کمپنی کی فیکٹریوں میں بیشتر ملازمین کام کرتے تھے ۔داخلی آئی ٹی پیشہ وروں اورتیسری پارٹی سائبر سکیورٹی ماہرین ، کمپنی نے حملے سے متعلق کسی غیر متوقع مسائل کو روکنے اور ڈیٹا باہر نہیں جانا یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ لیا ۔جے بی ایس امریکی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے نوگویرا نے کہا ‘‘ ہماری کمپنی اور میرے لئے ذاتی طور پر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا ، لیکن ہم یہ محسوس کیا کہ ہمارے صارفین کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ لینا ضرورت ہے ’’۔