دبئی : متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہی کہ جی سی سی مملکتوں میں مقیم غیرملکی افراد کو امارات آنے کیلئے ای ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اماراتی ڈیجیٹل ای گورنمنٹ نے کہا ہیکہ ای ویزا آف یو اے ای امارات آنے سے قبل حاصل کرنا ہوگا۔ اس ویزے پر آمد کی تاریخ سے 30 روز تک امارات میں قیام کیا جاسکتا ہے۔ اس میں مزید 30 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔ جی سی سی ملکوں میں سے کسی میں بھی مقیم غیرملکی شہری امارات آنے کیلئے ای ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔