جی نرنجن کانگریس بی فارم کے انچارج

   

حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بلدی انتخابات میں اے فارم اور بی فارم کیلئے انچارج کے طور پر پارٹی ترجمان جی نرنجن کو مقرر کیا ہے جو منتخب امیدواروں میں بی فارم اور اے فارم تقسیم کرینگے۔ بلدی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اے اور بی فارم کیلئے جی نرنجن سے ربط قائم کریں۔