جی چنا ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل

   

ونپرتی : محبوب نگر رنگا ریڈی حیدرآباد گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر جی چنا ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے ونپرتی ضلع میناریٹی صدر سمر میاں نے اپیل کی ۔ آج پریس نوٹ میں بتایا کہ چناریڈی ایک بے داغ سیاستداں ہے ۔ انہوں نے نوجوانی کی عمر سے عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔ وہ ایک متحرک سیاست داں ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں ان کا اہم رول رہا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ بی جے پی حکومت صرف مذہب کی سیاست میں مصروف ہے ۔ تعلیم یافتہ حضرات کے مسائل کی قانون ساز اسمبلی میں اٹھانے کیلئے چنا ریڈی کو کامیاب کرنا ہر رائے دہندہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت العلماء اور آل میوا اور دیگر تنظیمیں کانگریس پارٹی امیدوار کی تائید کی ہے ۔