جی کشن ریڈی 21 سڑکیں دوبارہ بحال کرائے : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر نے سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بند کی گئی 21 سڑکوں کی فہرست مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہیں عوام کے لیے دوبارہ کھولا نے پر زور دیا اور کہا کہ ان سڑکوں کو بند کرنے کی وجہ سے لاکھوں عوام کو مسائل و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک شخص نے کنٹونمنٹ کی سڑکیں بند کردینے سے کافی مشکلات سے دوچار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو ٹوئیٹ کیا ۔ جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے مسائل کو رجوع کیا اور ساتھ ہی کنٹونمنٹ علاقہ میں جو 21 سڑکیں بند کی گئی ہیں اس کی فہرست بھی ٹوئیٹر کے ذریعہ جی کشن ریڈی کو پیش کیا ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل مرکزی وزیر اجئے بھٹ کی جانب سے سکندرآباد کنٹونمنٹ کے حدود میں صرف دو سڑکیں بند کرنے کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان کی سخت مذمت کی تھی اور آج 21 بند سڑکوں کی فہرست مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کو روانہ کردی ۔۔ ن