حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کے زیر اہتمام یو جی سی کی یونیورسٹی کنکٹ پہل کے تحت جی 20 ممالک میں تعلیم کے موضوع پر پیانل مباحثہ منعقد ہوگا۔ پیانل مباحثہ 10 اپریل صبح 11 بجے مانو کیمپس گچی باؤلی میں منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کی نگرانی میں پروفیسر شگفتہ شاہین او ایس ڈی اور پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار انتظامات کریں گے۔ پروگرام میں ووین تھامس ( امریکہ )، پروفیسر عامر اللہ خاں، پروفیسر سید نجم الحسن اور پروفیسر صدیقی محمد محمود مخاطب کریں گے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات فون نمبرات 9948412484 اور 8373984391 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ر