جی 20 مندوبین کا قافلہ سرینگرپہنچا

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: مختلف ممالک کے مندوبین کا قافلہ تاریخی سہ روزہ جی 20 چوٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پیر کی صبح سرینگرپہنچا۔بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مندوبین کا روایتی کشمیری انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں بین الاقوامی مندوبین کا قافلہ فقید المثال سیکورٹی بندوبست کے ساتھ سیدھے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانوکیشن سنٹر پہنچا جہاں جی 20 اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس اجلاس کا افتتاح کریں گے جبکہ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور دفتر وزیر اعظم سے وابستہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ بھی شرکت کریںگے۔