اوساکا ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کی انتخابات کے موضوع پر G-20 چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر ملاقات میں گفتگو کا اہم موضوع تھا۔ ٹرمپ پر اپوزیشن کا الزام ہیکہ صدارتی انتخابات میں روس نے غیر ضروری طور پر دخل اندازی کرکے ٹرمپ کیلئے کامیابی کی راہ ہموار کی تھی جس کا صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بار بار سختی سے انکار کیا ہے لیکن روس کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ دریں اثناء پوٹن نے ملر رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں امریکی انتخابات میں روس کے منظم انداز میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
