جی 20 کی صدارت سے عالمی سطح پر ہندوستان کی وقعت میں ہوگااضافہ، من کی بات میں وزیراعظم مودی کا خطاب

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 95 ویں قسط سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے بارے میں بات کی اور اسے ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا موقع قرار دیا۔ انہوں نے وکرم-ایس راکٹ کے خلا میں بھیجنے کی بھی تعریف کی، جو ہندوستان کے نجی شعبے کے ذریعہ بنایا گیا پہلا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 95 ویں قسط سے خطاب کیا۔