جی20 کا ورچویل اجلاس نومبر میں ہوگا

,

   

ریاض ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں جی 20 کا اجلاس 21 اور 22 نومبر کو ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں رواں سال مارچ میں جی 20 کے اجلاس کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے فیصلوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔علاوہ ازیں ورکنگ گروپس اور وزارتی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جی 20 کی قیادت کی بین الاقوامی کوششوں کے نتیجے میں 21 ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ عطیات کے وعدے سامنے آئے ہیں۔ اس رقم کا مقصد وبائی امراض کی تشخیص، طبی آلات، سازوسامان اورویکسین کی تیاری اور تقسیم کے عمل میں مدد فراہم کرنا ہے۔عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 11 کھرب ڈالر سے زیادہ کی رقم دی گئی۔اسی طرح ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر کی رقم صحت کے اور سماجی پروگراموں کی فنڈنگ کی صورت میں پیش کی گئی۔جی 20 ممالک کے سربراہ آئندہ اجلاس میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسانی جانوں کے تحفظ اور معیشت کی دوبارہ نمو پر توجہ مرکوز کریں گے۔