8طلبہ زیر حراست، کیمپس میں کشیدگی، پولیس کی سخت چوکسی
حیدرآباد : 4 ستمبر ( سیاست نیوز) جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان جھڑپ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ رات دیر گئے تنازعہ کے بعد آج دونوں گروپس میں پُرتشدد جھڑپ ہوئی ۔ اس واقعہ میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا ۔ اس واقعہ سے جے این ٹی یو کیمپس میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت جے این ٹی یو کیمپس پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا ۔ گوتمی اور منجیرا ہاسپٹل کے قریب پولیس پیکٹ قائم کردیا گیا ہے اور کیمپس میں پولیس کی گشت بڑھادی گئی ۔ اس واقعہ کا ڈی سی پی کوکٹ پلی رتھی راج نے سخت نوٹ لیا اور کے پی ایچ بی پولیس کے علاوہ دیگر ٹیموں کو خاطی طلبہ کی تلاش پر لگادیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیمپس میںان دنوں تیج تقریب جاری ہے ۔ اس تقریب کے دوران طلبہ کے دو گروپس میں بحث و تکرار کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے جھڑپ ہوگئی ۔ طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ایک طالب علم کو زدوکوب کرنے اور تشدد کا نشانہ بانے کا ویڈیو وائرل ہوگیا ۔ ع