جے این یو اسٹوڈنٹس یونین وائس چانسلر کی برطرفی کے مطالبہ پر اٹل

   

نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی صدر آئشی گھوش نے آئشی گھوش نے جمعہ کو وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں سے بات چیت کے بعد کہاکہ اسٹوڈنٹس یونین وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کی برطرفی کے مطالبہ پر بدستور اٹل ہے لیکن فیس میں اضافہ کے خلاف ایجی ٹیشن ختم کرنے کے بارے میں متعاقب فیصلہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے ایف آئی آر میں وزارت فروغ انسانی وسائل سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔