ممبئی/نئی دہلی۔جے این یو میں تشدد کے خلاف احتجاج میں شدت کے ساتھ پیرکے روز کئی فلمی ستارے طلبہ کے ساتھ اظہاریگانگت میں سڑکوں پر اترے۔
احتجاجی دھرنے میں دوگھنٹوں تک بیٹھنیح والے اداکاروں‘ ڈائرکٹرس میں انوراگ کشپ‘ انوبھو سنہا‘ سدھیر مشرا‘ ویشا بھردواج‘ دیا مرزا‘ زویا اختر‘ تپسی پنو‘ ریچا چڈھا‘ راہول بوس‘ سوربھ شکلا‘ علی فض اور محمد ذیشان ایوب شامل رہے
وہیں اسٹانڈ اپ کامیڈین کونال کامرا نے بھی اتوار کے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔ مذکورہ گروپ نے فیض احمد فیض کی مشہور نظام”ہم دیکھیں گے“ بھی گنگائی
Mumbai: Anurag Kashyap, Anubhav Sinha, Tapsee Pannu, Zoya Akhtar, Diya Mirza, Rahul Bose take part in a protest at Carter Road, against yesterday's violence at Delhi's Jawaharlal Nehru University pic.twitter.com/vGRLmHiKVg
— ANI (@ANI) January 6, 2020
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھا جس پر لکھا تھا”مودی علاقہ سب کا‘ آپ اپنی گلی واپس جاؤ“
قبل ازیں تپسی پنو نے ٹوئٹ کیاتھاکہ”کیونکہ زیاد ہ طاقت ہے تو ذمہ داریاں بھی بڑی ہوتی ہیں او رمیں کہنے میں ذرا بھی نہیں شرماؤں گی کہ‘ جے این یو تمہارے لئے ہماری محبت او رحمایت ہے“
Today at 8pm Carter Road, Bandra.
Coz with great power comes greater responsibility and I don’t want to shy away from it. #JNU you have our love and support.— taapsee pannu (@taapsee) January 6, 2020
فلم انڈسٹری کے کئی لوگ جنھوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ پر موقف واضح نہیں کرنے کی وجہہ سے تنقید کا نشانہ بنائے جارہے تھے انہوں نے اتوار کے روز جے این یو میں ہوئی تشدد کو ”حولناک“ اور ”بے رحمانہ“ قراردیا ہے۔
انل کپور‘ عالیہ بھٹ‘ راج کما رراؤ‘ ٹوئنکل کھنہ‘ اور سونم کپور اہوجانے خاطیو ں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے۔
دیگر جن میں دپیکا پدکون‘ پوجا بھٹ‘ سوار بھاسکر‘ ویشال دالانے‘ میگھنا گلزار اور آنند رائے شامل ہیں نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
انل کپور نے کہاکہ حملے کے ویڈیوزدیکھنے کے بعد وہ سکتہ ہوگئے او رانہیں رات بھر نیند نہیں ائی۔ عالیہ بھٹ نے کہاکہ ”وہ تقسیم کے نظریہ کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہیں“۔
سونم کپور اہوجا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”سکتہ میں دالنے والا‘ افسوسناک اور بزدلانیہ۔ اگر ہمت ہے تو بے قصور لوگوں کو مارتے وقت تم اپنا چہرہ تو دیکھاؤ“۔فلمی ستاروں کے بے شمار ٹوئٹس جے این یو حملہ کی مذمت میں منظرعام پر ائے