جے این یو فیس میں اضافہ وزارت کا فیصلہ

   

نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے جمعہ کو کہاکہ ہاسٹل فیس کے بارے میں وزارت انسانی وسائل کی طرف سے پہلے کئے گئے تمام فیصلوں پر مکمل عمل آوری کی جاچکی ہے اور 13 جنوری سے یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسیس شروع کردی جائیں گی۔ وزارت انسانی وسائل کی ایک ٹیم نے بشمول کمار اپنی پانچ رکنی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔ بعدازاں وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ، اگر ضروری ہو تو سمسٹر رجسٹریشن کے لئے دی گئی مہلت میں ایک بار پھر توسیع دے سکتا ہے۔ جے این یو کیمپس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے یہ ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کی یکسوئی کے مسئلہ پر بھی غور و خوض کیا گیا۔