نئی دہلی: ملک اور بیرون ملک کی تقریبا تمام یونیورسٹیوں میں جے این یو تشدد کے خلاف پیر کو مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی‘ پڈوچیری یونیورسٹی‘ بنگلور یونیورسٹی‘ لکھنؤ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے اس تشدد کیخلا ف زور دار مظاہرے کیا۔ پڈو چیری یونیورسٹی کی طالبہ رائزہ نے کہا کہ آج وہ ہیں کل ہم سکتے ہیں۔تشدد کسی بھی صورت میں ہوں وہ قابل مذمت ہے۔ ہم جے این یو طلبہ کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے احاطہ میں ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیانی چند گپتا ایک سمینار کے دوران خطاب کررہے تھے۔
اسی دران وہاں طلبہ نے نعرہ لگانا شروع کردیا۔ بیرون ملک کے معروف تعلیمی ادارہ لندن کے آکسفورڈ یونیورسٹی اور امریکہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی طلبا ء نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالا اور ہندوستا ن میں طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے جے این یو میں ہوئے تشدد کے شدید مذمت کی۔ اسو سی ایشن کے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ جن پولیس اہل کاروں نے خاموشی سے غنڈوں کی مدد کی ہے ان کو گرفتار کیا جائے اور غنڈوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی‘ مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی میں بھی جے این یو حملہ کی شدید مذمت کی گئی۔