جے این یو کے غداروں میں پروفیسر شامل ؟

,

   

٭ دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ابھینوپرکاش نے ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں جے این یو کا غدار کہا گیا ہے۔ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین سے گھٹیا چالیں روکنے پر زور دیتے ہوئے پرکاش نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ جانتے ہیں جے این یو لیفٹ کو ان کی ناراضگی اور ان کا چیلنج پسند نہیں۔ وہ بائیں بازو کے افکار سے اتفاق نہیں کرتے لیکن یہ پوسٹر والی حرکت گھٹیا ہے۔ انہوں نے قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔