نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے نئے قوانین کے مطابق کیمپس میں دھرنا دینے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ اور تشدد کرنے پر ان کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے یا 30 ہزار روپے کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 10 صفحات پر مشتمل ‘رولز آف ڈسپلن اینڈ پرپر کنڈکٹ برائے جے این یو طلبہ’ مختلف کاموں جیسے کہ احتجاج اور جعلسازی کے لیے سزا تجویز کرتا ہے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے لیے تفتیشی عمل کو بیان کرتا ہے۔دستاویز کے مطابق یہ قوانین 3 فروری کو نافذ ہوئے تھے۔ ان کا نفاذ یونیورسٹی میں بی بی سی کی ایک متنازعہ دستاویزی فلم دکھانے پر ہونے والے احتجاج کے بعد کیا گیا۔ رولز سے متعلق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کی منظوری ایگزیکٹو کونسل نے دی ہے۔ یہ کونسل یونیورسٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔