جے این یو کے وائس چانسلر کو برطرف کیاجائے: پروفیسر اخترالواسع

,

   

ِنئی دہلی: مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ پر مبینہ طورپر اے بی وی پی کے لوگوں کے ذریعہ حملہ کیاگیا اس کی پر زور انداز میں مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جے این یو کے وائس چانسلر کو فورا برخواست کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نفرت، عناد اور تعصبیت کو فروغ دینے کی کوشش کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو عفرانی رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قہر برپا کیا اور اب ان کی نگرانی میں جے این یو طلبہ پر حملہ کیاگیا۔ پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ملک میں جاری تشدد کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔