جے سی پربھاکرریڈی اور ان کے فرزند کڑپہ سنٹرل جیل منتقل

   

حیدرآباد۔ گاڑیوں کے غیر قانونی رجسٹریشن کے معاملہ میں گرفتار تاڑی پتری کے سابق رکن اسمبلی جے سی پربھاکرریڈی اور ان کے فرزند اسمت ریڈی کو پولیس نے اننت پور سے کڑپہ سنٹرل جیل منتقل کردیا۔ قبل ازیں اننت پور کے سرکاری ہاسپٹل میں ان کا معائنہ کروایاگیا۔پولیس نے اتوار کو ان دونوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔کڑپہ کی جیل سے ان دونوں کو ہفتہ کو پولیس نے تحویل میں لیاتھا۔اننت پور ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے نقلی دستاویزات پیش کرنے کا ان پر الزام لگایا ہے ۔جے سی پربھاکر ریڈی ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈر ہیں۔