جے شنکر نے ایتھوپیا میں ایمبیسی کا افتتاح کیا

   

عدیس ابابا: ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے چہارشنبہ کو افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے ایتھوپیا کی خواتین و سماجی امور کی وزیر ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمے یلما کا شکریہ ادا کیا، جو اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ “میرے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ایتھوپیا کی وزیر برائے خواتین و سماجی امور ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمائے یلما کا شکریہ۔ادیس ابابا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح خوش آئند ہے ۔