جے شنکر کی جرمن ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین سے ملاقات

   

برلن: جرمنی میں وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے گزشتہ روز دارالحکومت برلن میں جرمن پارلیمنٹ کے ارکان اور خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے ماہرین سے بات کی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت اور جغرافیائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ برلن میں جرمن پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی ہوئی۔ میں نے عصری عالمی مسائل پر ان کی بصیرت کی تعریف کی۔