جے پور میں سڑک دھنسنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی

   

جے پو: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں چَومو ہاؤس چوراہے کے پاس آج صبح اچانک سڑک دھنس جانے کے سبب اس میں ایک آٹو گر گیا اور ایک خاتونن سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً چھ بجے ہوا جب یہ خاتون سندھی کیمپ بس اڈے سے آٹو میں بیٹھ کر اپنے گھر جا رہی تھی کہ چَومُو ہاؤس کے پاس پہنچتے ہی سڑک کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا اور ان کا آٹو سڑک دھنسنے کی وجہ سے بنے گڈھے میں جا گرا۔پولیس نے زخمی آٹو ڈرائیور کو اسپتال پہنچایا۔

بعد میں ایک طرف سڑک آمد و رفت کے لیے بند کرکے کرین سے آٹو رکشہ کو گڈھے سے باہر نکالا گیا۔