جے پور پہنچنے پر نڈا کا شاندار استقبال

   

جے پور۔ 31 مئی (یواین آئی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اپنے راجستھان دورہ کے تحت ہفتہ کی دو پہردا رالحکومت جے پور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بھجن لال شرما اور ان کے کابینہ کے کئی ساتھیوں اور پارٹی کے کئی لیڈروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرما اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے نڈا کا ایئر پورٹ پر بھاری بھرکم ہار پہنا کر استقبال کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر مدن راٹھور، پارٹی کے ریاستی انچارج ڈاکٹر رادھا موہن اگروال، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پریم چند بیروا، سابق ریاستی صدر اور ایم پی سی پی جوشی سمیت پارٹی کے کئی رہنما موجود تھے ۔ نڈا نے آج جے پور میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے ایم این آئی ٹی میں وویکانند لیکچر تھیٹر کمپلیکس میں سوامی وویکانند کے مجسمہ پر گلپوشی اور شجرکاری کی ۔ اس کے بعد انہوں نے راجستھان انٹرنیشنل سنٹر میں اہلیا بائی ہولکر جینتی پر ریاستی پروگرام میں حصہ لیا ۔