نئی دہلی: وی ایچ پی نے وقف بورڈ پر قائم جے پی سی کو تجاویز دی ہیں جس میں تمام مذاہب کی املاک کے تحفظ کے لیے یکساں قانون بنایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ وی ایچ پی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے تو وہاں مختلف مذاہب یا ان کی جائیدادوں کے لیے مختلف قوانین نہیں ہونے چاہئیں۔جس طرح ملک کا قانون ملک کے کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتا، اسی طرح مذہبی املاک کے تحفظ اور ان سے متعلق تنازعات کے حل کا انتظام یکساں طور پر ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔