ج50,000 جاجئیدادوں پر تقررات کی تیاریاں

   

ہریش راؤ کا محکمہ جات کے سکریٹریز کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مختلف محکمہ جات کی 50 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مخلوعہ جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لیا۔ حکومت نے اہم محکمہ جات میں اسٹاف کی قلت سے نمٹنے ترجیحی بنیادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلہ میں 50 ہزار جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی۔ محکمہ جات نے سابق میں مخلوعہ جائیدادوں کی جو فہرست پیش کی تھی ان کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ریاست کی تمام مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 13 جولائی کو مقرر ہے جس میں مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی اور کابینہ تقررات کے طریقہ کار کو منظوری دیگی۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 50 ہزار جائیدادوں پر فی الفور تقررات کا عمل شروع کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔