حارث رؤف کے باؤنسر پر نیدرلینڈ بلے باز زخمی

   


پرتھ : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک گیند پر نیدرلینڈز کے بلے باز بیس ڈی لیڈ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حارث رؤف اپنا پہلا اوور ڈال رہے تھے ۔ پانچویں گیند انہوں نے باؤنسر کی جو بیس ڈی لیڈ کے ہیلمٹ کے بالکل سامنے چہرے والے حصے سے جا ٹکرائی ۔ گیند لگنے کے فوری بعد بیس ڈی لیڈ کی آنکھ کے اوپر اور نیچے کے حصے سے خون نکلنے لگے جس کے فوری بعد ان کا پچ پر ہی معائنہ کیا گیا ۔ بعد ازاں انہیں بلے بازی چھور کر میدان سے باہر جانا پڑا ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ ان کا یہ زخم قدرے گہرا ہے کیونکہ انہوں نے پورے میچ میں بیٹنگ نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے پاکستانی اننگز کے دوران فیلڈنگ کی ۔ وہ میدان کے باہر ہی رہے ۔