حافظہ بڑھانے اسٹوڈنٹس کو سیلائین کے انجکشن

,

   


نئی دہلی : دہلی پولیس نے دہلی یونیورسٹی کے ایک 20 سالہ طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طورپر بچوں کے ایک گروپ کو اُن کی یادداشت اور ا ُن کا حافظہ بڑھانے کے مقصد سے سیلائین محلول کے انجکشن دیتے ہوئے پکڑا گیا ۔ سیلائین دراصل پانی میں سوڈیم کلورائیڈ کا میکسچر ہوتا ہے جسے زخموں کی صفائی اور اس طرح کے کئی دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ حیرانی کی بات ہے کہ اسٹوڈنٹ سندیپ نے اسے حافظے کو بہتر بنانے کے لئے کارگر تصور کیا اور بچوں کو اس کے انجکشن دیئے ۔ وہ ہائی اسکول کی جماعتوں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا ہے ۔ اُس نے دعویٰ کیاکہ اُسے اس طرح کے انجکشن کا خیال ایک یوٹیوب ویڈیو دیکھنے پر آیا ۔ جن طلبہ کو سندیپ نے انجکشن دیئے وہ عافیت سے ہیں۔