حافظ سعید دہشت گردی کیلئے فنڈنگ پر مقدمات میں ماخوذ

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے آج 26/11 کے ممبئی حملوں کے سرغنہ حافظ سعید اور ان کے 12 معاونین کے خلاف دہشت گردی کیلئے فینانسنگ کی پاداش میں 23 کیس درج کئے ہیں جبکہ عسکری گروپوں کے خلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا کہ جماعت الدعوہ اور اس کے مددگاروں نے ٹیررازم فینانسنگ کیلئے فنڈس اکھٹا کرنے کے سلسلہ میں پانچ ٹرسٹوں کا استعمال کیا۔ جماعت الدعوہ کے حافظ سعید اور دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی کیلئے رقومات فراہم کرنے کے کیسوں میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ یہ کیس لاہور ، گجرانوالا اور ملتان میں درج رجسٹر کئے گئے ہیں۔ جماعت الدعوہ، لشکرطیبہ و دیگر کے امور کی تحقیقات شروع ہوچکی ہے۔