حالت نشہ میں ایسیڈ کے استعمال سے موت

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تہوار کی خوشی میں کثرت سے شراب نوشی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ جس نے حالت نشہ میں باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 44 سالہ سی ایچ وینکٹیش نے نشہ کی حالت میں باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔ پیشہ سے کار پینٹر وینکٹیش باپوجی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر اس نے کثرت سے شراب نوشی کی اور حالت نشہ میں اس نے ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔