حالت نشہ میں دو نوجوانوں کا ہوم گارڈ پر حملہ

   

جگتیال ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بائیک پر سوار حالت نشے میں دو نوجوانوں کی جانب سے پولیس پر حملہ اور گالی گلوج کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ حادثات کی روک تھام کیلئے حالت نشے میں گاڑی نہ چلانے کیلئے پولیس کی جانب سے جگتیال شہر میں رات کے اوقات میں ’’ڈرنک اینڈ ڈرائیو ‘‘کی تنقیح کی جارہی تھی کہ شہر جگتیال کے مہیش اور مہیندر نامی دو نوجوان جو بائیک پر سوار تھے اُنھیں ٹرافک پولیس نے روک کر ’’ڈرنک اینڈ ڈرائیو ‘‘ ٹیسٹ کرنے کیلئے بریتھ انلائیر مشین پر ٹیسٹ دینے کیلئے کہنے پر یہ دونوں نوجوان پولیس سے گالی گلوج کرنے لگے ۔ انھوں نے پولیس ملازمین سے سوال کیا کہ ’’ تم ہوتے کون ہو ‘‘ اتنا کہنے کے بعد نہ صرف اُنھوں نے پولیس ملازمین سے گالی گلوج کی بلکہ ہوم گارڈ پر حملہ کردیا ۔ ٹرافک سب انسپکٹر ایل رام نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ ہوم گارڈ کی شکایت پر سرکل انسپیکٹر کیشور نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔