حالت نشہ میں زہر کے استعمال کے ذریعہ خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) حالت نشہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ٹفن سنٹر کے مالک نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس پنجہ گٹہ کے بموجب 53 سالہ روی کمار ساکن خیرت آباد /2 جنوری کو حالت نشہ میں اپنی بیوی سے جھگڑا کیا تھا اور اس نے نامعلوم زہر پی لیا ۔ روی کمار کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ کل فوت ہوگیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔