حالت نشہ میں طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) ساتھیوں کے ساتھ شراب نوشی کے بعد ایک طالب علم نے نشہ کی حالت میں خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا جہاں 17 سالہ سائی کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سائی کمار گنڈی پیٹ علاقہ کے ساکن ایشور کرشنا کا بیٹا تھا جو انٹر سال اول کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل رات اس کے والدین مکان میں سو گئے تھے اور اس نے اپنے ساتھیوں کو فون کیا اور اس کے ساتھیوں کو مکان طلب کرنے کے بعد تینوں باہر گئے اور کثرت سے شراب نوشی کی اور شراب نوشی کے بعد وہ مکان جانے کیلئے خوف کا شکار تھا ۔ اس کے ساتھیوں نے مکان سے متصل ڈیری میں اسے چھوڑ دیا اور چلے گئے صبح جب سائی کمار کی والدہ ڈیری میں پہونچی تو اس نے اپنے لڑکے کو پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھا ۔ نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔