حالت نشہ میں ڈرائیورنگ کے خلاف کارروائی ، 6 افراد کو سزا قید

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ یہ انتباہ ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو نے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانا حادثات اور اموات کی بڑی وجہ ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے ضلع مستقر اور قومی شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران حالت نشہ میں ڈراوئینگ 2040 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ ان میں سے 6 افراد کو عدالت نے تین سے تیس دن قید کی سزا سنائی ور مجموعی طور پر 2040 افراد کو 27,62,700 روپئے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایس پی نے کہا کہ حالت نشہ میں گاڑی چلاکر نہ صرف اپنی جانوں کو گنوا رہے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیوں کیلئے بھی خظرہ بن رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو اس تعلق سے سخت کارروائی کی ہدایت دی ۔ عنقریب اسپیشل ٹیمیں ضلع کے تمام زونس میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت خصوصی مہم چلاتے ہوئے مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔