حالت نشہ میں ڈرائیونگ اور ٹکر سے موت پر ڈرائیور کا لائسنس منسوخ

   

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) آر ٹی اے حکام نے خانہ پیٹ سڑک حادثہ کے سبب بننے والے شخص کے ڈرائیونگ لائیسنس منسوخ کردیا۔ یاد رہے کہ 24 نومبر کی رات ایک بی ایم ڈبلیو کار نے ایک موٹر سائیکل کو رانگ روٹ سے آکر ٹکر دی تھی ۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔ کار جو شخص چلا رہا تھا اس وقت پولیس مادھاپور نے اس کے خلاف کارروائی کی تھی ۔ جو سخت نشہ کی حالت میں تھا اور راگ روٹ پر کار تیز رفتار سے چلا رہا تھا ۔ پولیس مادھاپور نے اس شخص کے ڈرائونگ لائیسنس کو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی اور آر ٹی اے حکام نے کنڈاویتی اشوین کے لائیسنس کو منسوخ کردیا ۔ پولیس کے تحقیقات میں یہ شخص سال 2019 میں دو مرتبہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا اور یہ حادثہ تیسرا واقعہ ہے ۔ پولیس کی سفارش کے بعد آر ٹی اے رنگاریڈی نے سخت اقدام کیا