حیدرآباد : سڑک پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت اقدامات جاری ہیں۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے سڑکوں کو حادثات سے پاک اور شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی انجام دے رہی ہے اور خاطی شہریوں کو عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں 2049 شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے وقت پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس نے ماہ مارچ کے دوران درج کئے گئے مقدمات میں 1917 کے خلاف چارج شیٹ کو داخل کیا۔ نامپلی کے 3 اور 4 میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے ان داخل کردہ چارج شیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1,99,56,300 روپئے جرمانہ عائد کیا۔ 13 افراد کو فی کس 9 دن، 210 افراد کو فی کس 7 دن، 325 افراد کو فی کس 5 دن، 420 افراد کو 2 دن اور 514 افراد کو عدالت کی کارروائی تک پیشی میں ٹھہراتے ہوئے سزاء سنائی ہے۔ جن شہریوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، انہیں گوشہ محل کے ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گوشہ محل اور بیگم پیٹ میں کونسلنگ کی گئی۔