حیدرآباد ۔ 4 مارچ ( سیاست نیوز) کورونا وائرس کے خوف کے پس منظر میں ڈرنک اور ڈرائیو کی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گشت کروائے جانے والے مسیجس کی پولیس کمشنر حیدرآباد نے تردید کی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم جاری ہے اور یہ کارروائی انتہائی صحت و صفائی کے ساتھ کی جارہی ہے۔