حاملہ امیدواروں کی سنٹر تبدیلی سے متعلق عرضی کا تدارک

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ ( این ای ای ٹی پی جی 2021) میں شرکت کرنے والی دو حاملہ خواتین کے امتحانی مرکز کو تبدیل کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس ادے امیش للت ، جسٹس ایس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی ڈویژن بنچ نے ان درخواستوں کو اس وقت نمٹا دیا جب اسے یہ بتایا گیا کہ نیشنل ایگزامنیشن بورڈ نے این ای ای ٹی پی جی 2021 کیلئے سینٹر تبدیلی سے متعلق دو حاملہ امیدواروں کی درخواست کو قبول کرلیا ہے ۔ اس کو ریکارڈ پر لاتے ہوئے بنچ نے سنٹر کی تبدیلی کی درخواست کی یکسوئی کردی۔ گزشتہ منگل کو بنچ نے اس سلسلے میں صرف ایک محدود نوٹس جاری کیا تھا۔ آج کی سماعت میں درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کیون گلاٹی نے بنچ کو آگاہ کیا کہ این بی ای نے اپنے مؤکلوں کے لیے مرکز تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔