حاملہ خاتون کو دواخانہ منتقل کرنےایمبولنس عملہ کی انسانیت کی ستائش

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنگاریڈی ضلع کے پلکل منڈل کے بوما ریڈی گوڈیم میں ایک حاملہ خاتون کو دواخانہ منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس کو کال کیا گیا۔ ایمبولنس جھیل کے پانی کی وجہ سے حاملہ خاتون کے مکان تک نہیں جاسکتی تھی۔ سڑک پر ایمبولنس کو ٹھہرایا گیا اور ایمبولینس کا عملہ اسٹریچر حاملہ کے مکان تک لے گئے اور حاملہ خاتون کو اسٹریچر پر لٹاکر ایمبولنس تک لے گئے۔ جب عملہ عملے کے ارکان اسٹریچر لے جارہے تھے تب ان کے گھٹنوں تک پانی آرہا تھا۔ بی انوشا 22 سالہ حاملہ کو عملہ نے سنگاریڈی کے میٹرنل اینڈ چائیلڈ ہیلت کیئر سنٹر لے گئے۔ جیسے ہی یہ اطلاع اطراف و اکناف کے مواضعات میں پھیلی ہر کسی نے ایمبولنس عملہ کی ستائش کی کہ اُن لوگوں نے انسانیت دکھائی اور مریض کو دواخانہ تک پہنچایا۔ اسٹریچر پر لیجاتے ہوئے حاملہ خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں نے ایمبولنس عملہ کی ستائش کی۔ (ش)