حجاب پہننے پر ہراسانی، پروفیسر نے ملازمت چھوڑدی

   

کولکاتہ: کولکاتہ کے ایل جے ڈی لاء کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض انجام دینے والی خاتون پروفیسر سنجیدہ قادر پر کالج انتظامیہ حجاب نہ پہننے پر مسلسل دبائو ڈال رہا تھا۔ انتظامیہ کا یہ کہنا تھا کہ جب پروفیسر کالج میں پڑھانے کے لیے آئیں تو اپنا حجاب نکال دیں۔ جب دبائو بہت زیادہ بڑھ گیا تو سنجیدہ قادر نے ملازمت جاری رکھنے کی بجائے ملازمت ترک کردینے کو ترجیح دی۔