حج فارم 2023 جلد جاری کرنے کی درخواست

   

نئی دہلی: ملک کے عازمین حج کی سہولت کیلئے کوشاں حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہیکہ عازمین حج کو پریشانیوں سے بچانے کیلئے حج 2023کا فارم بلاتاخیر جاری کرائیں ۔ اعظمی نے وزیر اعظم کو اس سلسلے میں آج ایک خط بذریعہ ای میل بھیجا ہے جس کی کاپی ایس جے شنکر وزیر خارجہ اور سمرتی ایرانی جن کے پاس وزارت حج کا محکمہ بھی ہے بھیجا ہے اوراس کی کاپی پریس کو جاری کرتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ جولائی 2022 میں وزارت حج کا چارج وزیر موصوفہ کے پاس آگیا تھا اور اس وقت سے عملی طور سے انھوں نے ملک کے عازمین حج کو پریشانیوں سے بچانے اور اچھا انتظام کرنے کیلئے سنجیدگی نہیں دکھا ئی۔
اور آج حالات یہ ہیں کہ پورے ملک کے مسلمان سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔